Thursday, April 12, 2012

islamic information Hazrat umer k nasiyatein


میں بہت عرصے سے یہ محسوس کر رہا تھا کہ ہمارے دوست صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہی اقوال بھیجتے ہیں اور باقی صحابہ کے اقوال لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہیں اس لیے میں نے یہ کوشش کی کہ یہ اقوال آپ لوگوں سے شیئر کر دو اللہ قبول فرمائے
 



حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں
۱۔لوگوں میں لگ کر اپنے سے غافل نہ ہو جائو ،کیونکہ تم سے اپنے بارے میں سوال کیا جائے گا لوگوں کے بارے میں نہیں
۲۔ادھر ادھر پھر کر دن نہ گزار دیا کرو کیونکہ تم جو بھی عمل کرو گے ۔وہ محفوظ کر لیا جائے گا ،
۳۔جب تم سے کوئی برا کام ہو جائے تو اس کے فورا بعد نیکی کا کام کرلیا کرو ،
(اخرجہ الدینوری کذا فی الکنز (ج ۸ ،ص ۲۰۸ )
۴۔جو چیز تمہیں تکلیف دیتی ہے اس سے تم کنارہ کشی اختیار کر لو ،
۵۔نیک آدمی کو اپنا دوست بنائو لیکن ایسا دوست مشکل سے ملے گا اوراپنے معاملات میں ان لوگوں سے مشورہ لو جو اللہ سے ڈرتے ہیں ۔
(اخرجہ البھیقی ،کذا فی الکنز (ج ۸،ص۲۰۸)
۶۔اپنے بھائی کی بات کو کسی اچھے  رخ کی طرف لے کر جانے کی پوری کوشش کر و ،ہاں اگر وہ بات ایسی ہو کہ اسے اچھے رخ کی طرف لے جانے کی تم کوئی سورت ہی نہ بنا سکو ، تو اور بات ہے ۔
اخرجہ الخطیب ،کذا فی الکنز ،ج ۸،ص ۲۳۵)
طالب دعا  غلام نبی   جامعہ قمرالاسلام سپر مارکیٹ اسلام آباد

No comments:

Post a Comment