Saturday, April 14, 2012

islamic informations islamic informations hadees e pak in urdu


آخرت کی باتیں
ا۔جب قیامت کےدن  پیش ہوں گے  تو تمہارے منہ پر مہرلگادی جائے گی اورآدمی کی سب سے پہلی چیز جو بات کرے گی اس کی ران اور ہتھیلی ہوگی ۔
(نسائی )
۲۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :۔ ادنی درجہ کا جنتی وہ ہو گا جس کے ایک ہزار محلات ہوں گے ،ہر دو محلات کے درمیان ایک سال تک چلنے کا فاصلہ ہوگا ،یہ جنتی ان کے دور کے حصوں کو بھی ویسے ہی دیکھتا ہوگا جس طرح سے ان کے قریب کے حصوں کو دیکھتا ہوگا ،ہر محل میں حور عین ہوں گی ،پھول دار پودے ہوں گےجس چیز کی وہ خواہش کر ے گا اس کو پیش کر دی جائے گی
(ترغیب )
۳۔حضر ت ابن عباس فرماتے ہیں ،مومن یا کافر جو بھی نیک یا برا کام کرتا ہے اللہ اس کو (قیامت میں ) سامنے لائیں گے
(بیھقی شریف )
۴۔ایک پتھر کو جہنم کے کنارے سے پھینکا گیا ،جو ستر سال تک اس میں گرتا رہا مگر اس کی گہرائی کو نہیں پہنچ سکا ،اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ہم اس کو انسان اور جنات سے بھردیں گے ،کیا تم اس پر تعجب کر تے ہو؟
(مسلم شریف )
۵۔شراب طھور جنت کے دروازوں کے باہر  پانی کا ایک چشمہ ہے ،جو شخص اس کا پانی پیے گا ،اللہ پاک اس کے دل کو کینہ اور حسد سے پاک و صاف کر دے گا ،
(معالم التنزیل )
۶۔قیامت کے دن ترازو قائم کی جائے گی اور یہ ترازو اتنا بڑا ہو گا ،کہ سب  آسمان و زمین کا وزن کیا جائے تو کشادہ رہے ،فرشتے کہیں گے ،یا رب !اس میں کس کے اعمال تولا جائے گا ؟اللہ فرمائیں گے اپنی مخلوق میں سے جس کے اعمال کا وزن چاہو ں ہوگا
(مستدرک الحاکم )
۷۔میرے سامنے جنت پیش کی گئی ،تو میں نے تم کو دکھانے کے لیے انگور کا خوشہ لینا چاہا ،پس میرے اور خوشہ کے درمیان آڈ کردی گئی ،کسی نے عرض کیا انگور کے ایک دانہ کا رس کس قدر ہو گا ،فرمایا :۔ایک دانہ سے ایک بڑا ڈول بھر سکتا ہے
(ترغیب )
۸۔(جنت کی ) ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے ،اور اس کا مصالحہ تیز خوشبو دار مشک ہے ،اور اس کا کنکریاں موتی اور یاقوت ہیں ،اور اس کی مٹی زعفران ہے
(ترمذی )
۹۔اگر جنت کا ایک قطرہ تمہاری دنیا میں تمہارے پاس آجائے تو ساری زمین کو شیریں کردے اور اگر جہنم کا ایک قطرہ تمہاری دنیا میں تمہارے پاس آجائےتو ساری دنیا کو تم پر بد مزہ اور کڑوا کر دے ۔
(بیھقی )
۱۰۔اگر اہل جنت کی بیویوں میں سے ایک عورت بھی زمین والوں کی طرف جھانک لے تو تمام آسمانوں و زمین کے درمیان کی چیز وں کو روشن کر دے ،اور اس کو خوشبو سے پر کردے ،اور اس کے سر پر جو اوڑھنی ہے وہ تمام دنیا و مافیھا (یعنی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے )سے بہتر ہے
(بخاری شریف )
۱۱۔جو شخص زمین کے کسی ٹکڑے پر سجدہ کرتا ہے ،وہ ٹکڑا قیامت میں اس کے لیے گواہی دے گا ،اور اس کے مرنے کے دن اس پر روتاہے
(ابو نعیم )
۱۲۔دوذخ کو ایک ہزار برس تک دہکایا گیا تو اس کی آگ سرخ ہو گی ،پھر ایک ہزار سال تک دہکایا گیا تو اس کی آگ سفید ہو گئی ،پھر ایک ہزار سال تک دہکایا گیا ،تو اس کی آگ کالی ہو گئی ،چنانچہ دوذخ کی آگ گہری کالی اندھیرے والی ہے
(ترمذی شریف )
۱۳۔ جو مسلمان خواہ مرد ہو یا عورت شب جمعہ یا جمعہ کے دن وفات پاتا ہے عذاب قبر اور امتحان قبر سے محفوظ رہتا ہے اور اللہ تعالی سے بلا حساب ملتا ہے
(ترمذی )
۱۴۔اہل جنت کے سر پر ایسے تاج ہو ں گے جس کا ادنی سے ادنی موتی بھی مشرق ومغرب کے درمیان کی چیزوں کو روشن کر سکتا ہے
(ترمذی شریف )
۱۵۔جو شخص مومن نہیں ہوتا اس کو مردوں کے ساتھ بات کرنے کی اجازت نہیں ملتی ،عرض کیا گیایا رسول اللہﷺ:۔کیا مردے بھی آپس میں بات کر تے ہیں ،فرمایا :۔ہاں اور باہم ملتے جلتے بھی ہیں
(ابن حبان )
۱۶۔قیامت میں ایک بندے کو ارشاد ہوگا ،آگ میں داخل ہو جائو ،وہ شخص دوزخ کے کنارے پہنچ کر ادھر ادھر دیکھے گا اور کہے گا خدا کی قسم !مجھ کو خدا سے اچھی امید تھی اور بھلائی کا گمان تھا ارشاد ہو گا ،اسے لوٹالائو ،میں اپنے بندے کے گمان کے قریب ہوں
(بیھقی شریف )
۱۷۔جنت میں مومنوں کے لیے موتی کے خیمے ہوں گے جو اند ر سے بالکل خول دار ہوں گے ،ان کی لمبائی ساٹھ ساٹھ میل ہو گی ،ان خیموں میں اس کی بیویاں رہیں گی۔
(بخاری ومسلم )
طالب دعا غلام نبی
جامعہ قمرالاسلام سپر مارکیٹ اسلا م آباد

islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu islamic informations hadees  e pak in urdu  

No comments:

Post a Comment